گوئٹے مالا ‘ملبے تلے دبنے والی مزید دس افراد کی لاشیں برآمد ٗ تعداد171ہوگئی

گوئٹے مالا ‘ملبے تلے دبنے والی مزید دس افراد کی لاشیں برآمد ٗ تعداد171ہوگئی

  

گوئٹے مالا سٹی (این این آئی)گوئٹے مالا میں سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دبنے والی مزید دس افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جس کے بعد لینڈسلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 171 ہوگئی ۔تلاشی مہم کے نگران افسر سرگئی کاباناس نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے شدید بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں بد قسمت گاؤں (کیمبرے ٹو) کے 125 رہائشی مکانات ملبے تلے دب گئے تھے۔انھوں نے کہا کہ امدادی کارکن میکسیکو کی ٹیم اور خصوصی کتوں کی مدد سے تلاشی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم دب جانے والوں کے بچنے کے امکانات اب تقریبا معدوم ہوچکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -