ترکی کا 20لاکھ مہاجرین کیلئے 6خیمہ بستیاں قائم کرنے کا اعلان

ترکی کا 20لاکھ مہاجرین کیلئے 6خیمہ بستیاں قائم کرنے کا اعلان

  

برسلز (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ 20 لاکھ مہاجرین کیلئے6 خیمہ بستیاں قائم کریں گے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دورہ برسلز کے موقع پر ترک صدر نے یورپی کمیشن کے سربراہان سے ملاقات کے دوران ترکی کی جانب سے ’’کھلے دروازے‘‘کی تجویز پر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کی ۔ معاہدے کی رو سے شام سے آنے والے مہاجرین کیلئے ترکی سرحدی علاقوں میں 20 لاکھ افراد کیلئے6 مہاجر کیمپوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کی مالی معاونت یورپی ممالک بھی کریں گے۔ بعد ازاں ترک حکومت یونان اور بلغاریہ کے راستے یورپ پہنچنے کا راستہ بند کردے گا۔ تیسری شق کے مطابق پناہ گزینوں کی اہم اور خطرناک ترین بحیرہ ایجین کی گزرگاہ میں سیکیورٹی انتظامات میں بہتری لائی جائے گی،ترک ارو یونانی حفاظتی کشتیوں کی مشترکہ کارروائیاں یورپی یونین کی سرحدی کمیٹی فرنیکس کی جانب سے منظم کی جائے گی۔ آخری شق کے مطابق ترکی پر پناہ گزینوں کے بوجھ میں کمی لائے کیلئے5 لاکھ مہاجرین کو یورپی یونین کے رکن ملکوں میں پناہ دی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -