سلمان اور شاہ رخ کو سٹارنہیں ساتھی اداکار سمجھتا ہوں، نوازالدین صدیقی

سلمان اور شاہ رخ کو سٹارنہیں ساتھی اداکار سمجھتا ہوں، نوازالدین صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کو سٹارنہیں ساتھی اداکار سمجھتے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 49سالہ اداکار سلمان خان کے ساتھ ’بجرنگی بھائی جان‘میں کام کر چکے ہیں جبکہ انہوں نے اپنی نئی فلم’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کا پہلا شیدول عکسبند کیا ہے۔دونوں خانز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب وہ سیٹ پر خانزکے ساتھ ہوتے ہیں تو وہ انکوساتھی اداکار سمجھتے ہیں۔

مزید :

کلچر -