فلم’’ ٹرپل نائن‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا
نیویارک (این این آئی)جرائم کی وارداتوں پر مبنی ایکشن تھرلر فلم’’ ٹرپل نائن‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم فروری 2016 میں سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ فلم کی کہانی ایک پولیس آفیسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈاکوؤں اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف میدان میں آتا ہے۔
چور اور چوکیدار کے گٹھ جوڑ کے درمیان دیوار بننے پر اْسے قتل کرنے کی بھر پور کوشش کی جاتی ہے۔ جون ہل کوٹ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ٹرپل نائن اگلے سال فروری میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔