اداکار وسیم بٹ کا ڈائریکٹر کی حیثیت سے فلم کا آغاز
لاہور( فلم رپورٹر )اداکار وسیم بٹ نے ڈائریکٹر کی حیثیت سے فلم کا آغازکردیا ہے جس کا نام انہوں نے’’بچ کے رہنا‘‘فانل کیا ہے۔فلم کی پروڈیوسر زبیدہ سلیمان،رائٹر ریاض قادری اور میوزک ڈائریکٹر الطاف مبارک علی ہیں۔فلم کا پہلا گانا گزشتہ روز بھٹی سٹوڈیو میں گلوکارہ صائمہ ممتاز کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا۔فلم میں نئی اداکارہ انمول کو متعارف کرایا جارہا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں افتخار ٹھاکر،وردہ،وسیم بٹ،طارق ظریف،راحیلہ آغا شامل ہیں،وسیم بٹ نے اس بارے میں بتایا کہ ان دنوں فلم کے میوزک پر کام جاری ہے جس کے مکمل ہوتے شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے،یاد رہے کہ وسیم بٹ کو نجی ٹی وی کے مقبول پروگرام’’ہم سب امید سے ہیں‘‘میں چوہدری شجاعت کی پیروڈی سے شہرت ملی تھی۔