"ماہی وے"کی نمائش 25دسمبر کو ہو گی

"ماہی وے"کی نمائش 25دسمبر کو ہو گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم ڈائریکٹر محمد طارق کی نئی پنجابی فلم "ماہی وے"کی نمائش 25دسمبر کو لاہور سمیت دیگر سرکٹ میں ہو گی۔فلم جدید ڈیجیٹل سسٹم پر نئے فن کاروں کے ہمراہ بنائی گئی ہے ۔ہدایت کار محمد طارق رومی نے بتایا کہ ان کی فلم کا موضوع اور اسکرپٹ بہت مضبوط ہے ۔انہیں امید ہے کہ فلم بین میری فلم کو ضرور پسند کر یں گے۔محمد طارق رومی فلم "ماہی وے "کی نمائش کے بعد نئی فلم بنانے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -