’سیانی فیملی" اداکارہ صبارضا اور پرویز رضا کی شا ندار پرفارمنس
لاہور(فلم رپورٹر)باری آڈیٹوریم میں جاری نئے ڈرامے "سیانی فیملی"میں اداکارہ صبا رضا اور پرویز رضا کی پرفارمنس کو شائقین پسند کر رہے ہیں ۔دونوں فنکاروں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ اسکرپٹ اچھا اور کردار مضبوط ہوں تو پرفارم کرنے میں مزا آتا ہے ۔ہمیں خوشی ہے کہ "سیانی فیملی"کے رائیٹر و ڈائریکٹر ظفر ارشاد نے ایک معیاری ڈرامہ شروع کیا ہے اور بہت جلد باری آڈیٹوریم معیاری اسٹیج ڈراموں کے حوالے سے اہمیت اختیار کر جائے گا۔