میزبان نادیہ خان کی طویل عرصے کے بعد شوبز میں واپسی

میزبان نادیہ خان کی طویل عرصے کے بعد شوبز میں واپسی
میزبان نادیہ خان کی طویل عرصے کے بعد شوبز میں واپسی

  

لاہور( فلم رپورٹر )ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان طویل عرصے کے بعد ایک بار پھر شوبز میں واپس آگئی ہیں اور جلد ہی سکرین پر بھی نظرآ ئیں گی،نادیہ خان نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔نادیہ خان نے کیرئر کا آغاز1993 میں پی ٹی وی کے پروگرام’’ڈاک ٹائم‘‘میں انکل سرگم کی معاون کے طور پرکیا تھا جس کے بعد انہوں نے ڈراموں میں بھی اداکاری تاہم انہیں سب سے زیادہ شہرت مختلف چینلز کے مارننگ شوز سے ملی۔چند سال پہلے نادیہ خان نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن اب ایک بار پھر وہ واپس آگئی ہیں۔

مزید :

کلچر -