سلمان کی فلم’’سلطان‘‘ اگلے سال عید پر نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

سلمان کی فلم’’سلطان‘‘ اگلے سال عید پر نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
سلمان کی فلم’’سلطان‘‘ اگلے سال عید پر نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

  

ممبئی(این این آئی)با لی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی بھر پور کو شش ہو تی ہے کہ وہ اپنی ہر فلم میں نہ صرف نئے روپ بلکہ نئے کر دار میں بھی نظر آئیں اوراپنے اسی اصول پر عمل کر تے ہو ئے وہ یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ’’سلطان‘‘ میں کا م کر رہے ہیں۔ وہ اس فلم میں ایک ریسلر کا کر دار نبھائیں گے۔سلمان خان اس فلم میں اپنیکردارکے سلسلے میں بہت پر جو ش ہیں اور اس کی تیاری کے لئینہ صرف انہوں نے ریسلنگ کی تربیت شروع کر دی ہے بلکہ اپنی خوراک اور ورزش پر بھی بھر پور تو جہ دے کر جسمانی وزن مزید بڑھانے کی کو شش کر رہے ہیں۔اس فلم کی عکس بندی کا با قاعدہ آغاز اس سال نو مبر میں کر دیا جائے گا اور فلم’’سلطان‘‘ سال 2016میں عید پر نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

مزید :

کلچر -