انجینئرنگ یونیورسٹی میں اورنج میٹرو ٹرین پر خصوصی سیمینار

انجینئرنگ یونیورسٹی میں اورنج میٹرو ٹرین پر خصوصی سیمینار

  

لاہور ( پ ر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نیو آڈیٹوریم کمپلیکس میں "اورنج میٹرو ٹرین" پر ایک سیمینار منعقد کیاجس کا مقصد زیر تعلیم انجینئرز میں تعمیراتی شاہکار کے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھاسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے طلبا ء کو اس منصوبے کی اہمیت سے آگاہ کیا. انہوں نے کہا کہ یوای ٹی کے بالکل سامنے سے گزرنے والی اورنج میٹرو ٹرین جیسے عظیم منصوبے سے طلباء کے لیے سیکھنے کے لئے بہترین موقع ہے ۔لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے یہ منصوبہ پنجاب کے عوام کیلئے خصوصی جبکہ پاکستان کے عوام کیلئے عمومی طور پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔۔

۔

لاہور اورنج لائن میٹروٹرین سے یوای ٹی کے اساتذہ، ملازمین اور طلبہ وطالبات اس سہولت سے بھرپور طور پر مستفید ہو سکیں گے۔ میٹرو پراجیکٹ کی تعمیرانی کمپنی کے ماہر انجینئرز اورپروجیکٹ ڈائریکٹر اور ایڈیشنل چیف انجینئر ایل ڈی اے نے منصوبے کے متعلق بریفنگ دی ۔ان کا کہنا تھا کہ اس بین الاقوامی منصوبے کو کم از کم وقت میں مکمل کیا جائے گا ۔ منصوبے کی کل لمبائی 27 کلومیٹر ہے. انہوں نے کہا کہ سول کام کی تکمیل کے بعد مزید کاموں کی تکمیل کے لیے منصوبہ چین کے حوالے کر دیا جائے گا یہ منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -