کرپٹ افراد کے محاسبے کا کوئی نظام موجود نہیں،عظیم طارق

کرپٹ افراد کے محاسبے کا کوئی نظام موجود نہیں،عظیم طارق

  

لاہور(پ ر)تحریک عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوٹ مار کرنے اور کرپٹ افراد کے محاسبے اور احتساب کا کوئی مضبوط نظام موجود نہیں یہاں احتساب کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا یا اور کرپٹ افراد کو ریلیف دیا جاتا ہے ا نہوں نے کہا کہ اربوں روپے لوٹنے والے پلی بارگیننگ کے زریعے مسٹر کلین بن جاتے ہیں نیب کرپٹ افراد کے لیے ڈرائی کلینر کا کردار ادا کررہا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک عوامی حقوق ملتا ن کے صدر سید عاصم گیلانی کی سربراہی میں آنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -