حکومت اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس ہے،واحد کاشمیری
لاہور ( پ ر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کشمیری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اخافہ ہونے پر بے بس دکھائی دے رہی ہے آٹا ، دالیں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ایک ماہ میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہو گیا ہے غریب کو جینے کے لیے روٹی، دال اور سبزی میسر تھی مگرا ن کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرتی دکھائی دے رہی ہیں غریب کا جینا حرام ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام مشینری حلقہ میں 122 مصروف نظر آتی ہے کالا کاروبار کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں فلور مل ما لکا ن اور تھوک دالوں کا کاروبار کرنے والے جب چاہیں قیمتوں میں اضافہ کر دیتے ہیں عوام کو کس جرم کی سزا دی جاتی ہے۔
کالا دھندہ کرنے والوں کا سدباب کب ہو گا۔ اگر حکومت نے ان کا قلع قمع نہ کیا تو ہوٹلوں پر روٹی دال سبزی کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا