حکومت اور پی آئی اے پائلٹوں کے مطالبات تسلیم کریں،وسیم اختر

حکومت اور پی آئی اے پائلٹوں کے مطالبات تسلیم کریں،وسیم اختر

  

لاہور(پ ر)پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے پائلٹوں کی ہڑتال پراپنی شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس ہڑتال سے اب تک 88پروازیں منسوخ جبکہ ادارے کو50کروڑروپے کانقصان پہنچ چکا ہے مسافر دربدربھٹک رہے ہیں کوئی ان کاپرسان حال نہیں حکومت اور پی آئی اے انتظامیہ پائلٹوں کے تمام جائز مطالبات کومن وعن تسلیم کرتے ہوئے مسافروں کواس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائے۔انہوں نے کہاکہ پائلٹوں کی ہڑتال سے حج پروازیں بھی بری طرح متاثرہورہی ہیں حکومت معاملے کوخوش اسلوبی سے جلد ازجلد سلجھاتے ہوئے عوام کو اس پریشانی سے نکالے کسی بھی ملک کی قومی ہوائی کمپنی کواس کے وقار اور شناخت کی علامت سمجھاجاتا ہے۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ اقرباء پروری،کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال نے پی آئی اے سمیت تمام منافع بخش سرکاری اداروں کوخسارے میں پہنچادیا ہے۔

حکومت ہر سال اربوں روپے کی سبسڈیزدینے پرمجبور ہے مگرکارکردگی میں کوئی بہتر نہیں آئی پالیا کی ہڑتال کے باعث دوسری نجی ایئرلائنزنے کرایوں میں ہوشرباء اضافہ کرکے لوٹ مارشروع کردی ہے وزیراعظم اس صورت حال کاخودنوٹس لیں۔حکومت زبانی جمع خرچ کے بجائے فوری طور پر اس صورتحال کوبہتربنانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔ جاری کردہ

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -