حکم امتناعی کے باوجود میٹر اتارنے پر ایس ڈی ا و کے وارنٹ گرفتاری
لاہور(نامہ نگار)سول جج شیخ انوارالحق نے عدالت کی طرف سے جاری حکم امتناعی کے باوجود بجلی کا میٹراتارنے، غلط بل بھجوانے اورعدالت میں پیش نہ ہونے پرایس ڈی او شالامارامتیازاحمد میو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔عدالت میں داروغہ والا کی تسنیم اختراعوان نے شالامارواپڈا ڈویژن کے ایس ڈی او امتیاز احمد میو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ ایس ڈی اونے عدالتی حکم کے باوجود اس کا میٹر اتارکے ناجائزبل بھجوادیا ہے۔عدالت نے امتیازاحمد میو کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے،جس پرعدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اوربیلف کو ایس ڈی او کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیاہے۔