بیکری کی فیکٹری اور پلاسٹک کے کارخانے میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان خاکستر

بیکری کی فیکٹری اور پلاسٹک کے کارخانے میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان خاکستر

  

لاہور (کر ائم سیل )صوبائی دارالحکومت میں دو مقامات پر آتشزدگی سے بھاری نقصان ۔گلشن راوی بندروڈ پر واقع بیکرز کی فیکٹری اور برانڈرتھ روڈ پر پلاسٹک دانہ بنانے والے کارخانے میں شارٹ سر کٹ سے آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گلشن راوی میں ایک بیکری کی فیکٹری میں شارٹ سر کٹ سے آگ لگ گئی جبکہ عملہ فائر بر یگیڈ اور ریسکیو 1122 کے 4 یو نٹوں نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔دوسرے واقعہ میں بر انڈ رتھ روڈ پر پلاسٹک دانہ بنانے والے ایک کارخانے میں آگ لگ گئی بعدازاں عملہ فائر بر یگیڈ اور ریسکیو نے اس پر بھی قابو پالیا ۔

مزید :

علاقائی -