با دامی با غ،جوئے کے اڈے پرچھاپہ،4قمارباش گرفتار،داؤ پرلگی رقم برآمد

با دامی با غ،جوئے کے اڈے پرچھاپہ،4قمارباش گرفتار،داؤ پرلگی رقم برآمد

  

لاہور(کرائم سیل) با دامی با غ پو لیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے4ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی نقدی، 4عدد موبائل فونز اور تاش قبضہ میں لے لی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد نو ید کو اطلاع ملی کہ تھانہ با دامی با غ کے علاقہ میں تاش پر جواء کروایا جاتا ہے جس پر ایس پی سٹی محمد نو ید نے ڈی ایس پی سرکل با دامی با غ شمس الحق دورانی کو ٹاسک دیا کہ ایس ایچ اوبا دامی باغ رضا ذاکر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر جواء کھیلنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔ جس پر ایس ایچ اوبا دامی با غ نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ لو ہے والی پلی حسین پا ر ک میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر جوا ء کھیلنے والے 4افراد کو گرفتار کر لیااورملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او با دامی باغ رضا ذاکرپولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

مزید :

علاقائی -