راوی روڈ،پولیس کی ملزمان سے ساز باز،بغیر سنے مقدمہ خارج کردیا

راوی روڈ،پولیس کی ملزمان سے ساز باز،بغیر سنے مقدمہ خارج کردیا

  

لاہور(کرائم سیل)راوی روڈ میں انویسٹی گیشن پولیس نے ملزمان سے مبینہ طور پرساز باز کر کے گھر میں گھس کر خواتین پر تشددکر نے والے ملزمان کو بے گناہ کرتے ہو ئے مقدمہ خارج کر دیا ۔متاثرہ افراد انصاف کے حصول کے ڈی آئی جی آفس پہنچ گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق راوی روڈ کے رہائشی محمد خالد بٹ نے ڈی آئی جی کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان ارشد میراثی اور صابر حسین نے نشہ کی حالت میں ہمارے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کیا۔ اس دوران میرے بیٹے واجد نے پولیس کو15پر کال کر کے بلایا اور ملزم صابر حسین کو پولیس نے موقع پر گرفتار کر لیا لیکن بعد ازاں اس کو چھوڑ کر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبری554/15درج کر لیا ۔لیکن مقدمہ ہماری درخواست کے بر عکس درج کیا گیا ۔ہمارے مقدمہ کو بغیر سنے تفتیشی افسر نے خارج کر دیا ۔میں بار بار اپنے گواہ لے کر تھانے جاتا رہا لیکن تفتیشی افسر نے ہمارا مقدمہ سننے کی بجائے ہمارے گو اہوں کو ڈرا دھمکا کر واپس بھیج دیا ۔متاثرہ شخض انصاف کے حصول کے لیے بچوں سمیت ڈی آئی جی آفس پہنچ گیا۔مدعی کے بیٹے نے ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہمیں ملزمان سے جان کا خطر ہ ہے اگر ہمیں کسی قسم کا نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار مقامی پولیس پرہو گی جو ہمیں انصا ف فراہم کر نے کی بجائے ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -