لوئر مال،بیٹا پیدا نہ ہونے پر شوہر نے خاتون کو گھر سے نکال دیا

لوئر مال،بیٹا پیدا نہ ہونے پر شوہر نے خاتون کو گھر سے نکال دیا

  

لاہور(کر ائم سیل)لوئر مال میں بیٹا پیدا نہ ہونے تیسری بیٹی کی پیدائش پر خاوند نے بیوی پر تشدد کر کے اسے گھر سے نکال دیا۔ جعل سازی کے ذریعے جہیز میں ملنے والے مکان کو بھی اپنی ماں کے نام کر والیا ۔متاثرہ خاتون انصاف کے حصول کیلئے تھانہ میں پہنچ گئی لیکن عدالتی حکم کے باوجود بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہ سکا۔تفصیلات کے مطابق لوئر مال کے علاقہ مسلم گنج کی رہائشی عاصمہ بی بی نے تھانے میں دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے۔کہ میری شادی چند سال قبل ذوالفقار سے ہو ئی ۔میرے والدین نے جہیز میں مجھے 3مرلے کامکان دیا۔اس دوران میرے ہاں 2بیٹیاں پیدا ہو ئیں،ملزم نے مجھے کہا کہ ہم مکان گروی پر دے کر اس رقم سے اس مکان کے چھت پر دوکمرے تعمیر کر لیتے ہیں اس طرح ہمارا گھر ڈبل سٹور ہو جائے گا اور کاغذات پر سائن کر وا کر مکان اپنی والدہ کے نام کر وا لیا۔جب میرے ہاں تیسری بیٹی پیدا ہو ئی توطیش میں آ کر ذوالفقار نے مجھے شدید تشدد کا نشان بنایا اور گھر سے نکال دیا۔جس کے بعد میں تھانے گئی لیکن کسی نے میری بات نہ سنی ۔اب عدالتی حکم کے باوجود بھی پو لیس میری بات نہیں سن رہی ہے ۔میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرا مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف کارروائی کی جا ئے۔جب اس بارے میں ایس ایچ او لو ئر مال سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا الزمات غلط ہیں۔عدالت نے رپورٹ طلب کی تھی لیکن ملزم پر عائد الزمات غلط ثابت ہو ئے جس کی وجہ سے اس کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید :

علاقائی -