۔غازی آباد،والدین سے ڈانٹ ڈپٹ پر نوجوان کااقدام خودکشی،حالت تشویشناک

۔غازی آباد،والدین سے ڈانٹ ڈپٹ پر نوجوان کااقدام خودکشی،حالت تشویشناک

  

لاہور(کرائم سیل)غازی آباد میں 21سالہ نوجوان کا ماں باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر اقدام خودکشی ۔ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔خودکشی کی کوشش کرنے والے بی اے کے طالب علم محمد ذوہیب کے والد الیاس اور بھائی قمر نے بتایا کہ گھر کے حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گھر والے اس کو پڑھائی کے ساتھ کوئی نوکری کر کے اپنا خرچہ برداشت کرنے کا کہتے تھے ۔ اس معاملے پراس کی کئی بار گھر میں لڑائی بھی ہوئی تھی گزشتہ روز بھی اسی بات پر والد نے ڈانٹا جس پر دلبر داشتہ ہو کر ذوہیب نے رات گئے زہریلی گولیاں کھا لیں ۔حالت خراب ہونے پر اس کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -