دریائے راوی میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نہ مل سکی
لاہور(کرائم سیل) عید کے دوسرے روز دریائے راوی میں ڈوبنے والے 21سالہ نوجوان کی تاحال نعش نکالی نہیں جا سکی ۔تفصیلات کے مطابق 21سالہ اویس دریا میں دوستوں کے ساتھ نہانے گیا تھا لیکن وہاں گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ اس کی نعش کو نکالنے کی کوششیں تب سے جاری ہیں لیکن تاحال نعش کا کوئی سرغ نہیں مل سکا ہے۔