مختلف ٹریفک حادثات،6افرادشدیدزخمی

مختلف ٹریفک حادثات،6افرادشدیدزخمی

  

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں مختلف ٹریفک حادثات میں 6افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق ملتان روڈ پر بس اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم میں موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ مال روڈ پر تیز رفتار کار الٹنے سے 4افراد زخمی ہو گئے اور سبزہ زار میں موٹر سائیکلوں کے تصادم سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں 2افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -