فیروز والہ: ’’مانو‘‘ ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

فیروز والہ: ’’مانو‘‘ ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

  

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان)فیروز والہ پولیس نے زبردست مقابلے کے بعد مانو ڈکیت گینگ کے سرغنہ عمران عرف مانو کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ڈاکوؤں کے قبضہ سے لوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش میں ایک درجن کے قریب سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ۔ ڈی۔ایس۔ پی فیروز والہ احسان الہیٰ کھوکھر نے ڈکیت گینگ کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ چکوک ایریا میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہوئیں جن کا سدباب کرنے اور ڈکیت گینگ کو پکڑنے کیلئے ڈی۔پی۔او شیخوپورہ سہیل ظفر چٹھہ نے ایس۔ ایچ۔ او فیروز والہ رانا محمد اقبال کو ٹاسک دیا جس پر پولیس چوکی افتخار شہید کے انچارج بختار احمد بھٹی اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ اطلاع ملنے پر چکوک ایرا میں چھاپہ مار کر ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ عمران عرف مانوتاڑراور اس کے چار ساتھیوں شبیر، عمر حیات اور شہزاد وغیرہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ۔

جن کی نشاندہی پر لوٹا ہوا مختلف وارداتوں کا مال برآمد کر لیا ڈاکوؤں نے زمیندار منظور کے گھر ڈکیتی کی واردات کی پولیس نے واردات کا سامان اپنے قبضہ میں لے لیا ڈاکوؤں نے فیروز والہ ، مرید کے اور دیگر علاقوں میں ایک درجن سے زیادہ وارداتوں کا انکشاف کیا پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ڈی۔پی۔او شیخوپورہ نے ڈکیت گینگ پکڑنے پر ایس۔ ایچ۔ او فیروز والہ رانا محمد اقبال اور چوکی انچارج بختار احمد بھٹی کے علاوہ آفتاب احمد اور دیگر عملے کو انعامات دینے کا اعلان کیا ۔

مزید :

علاقائی -