پنجاب 24 گھنٹوں میں 610 ٹریفک حادثات ،10 افراد جاں بحق 540 شدید زخمی

پنجاب 24 گھنٹوں میں 610 ٹریفک حادثات ،10 افراد جاں بحق 540 شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کر ائم سیل )پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 610ٹریفک حادثات میں540شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ209افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران10افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 282 ڈرائیور، 9کم عمرڈرائیور، 390مسافراور 87پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ116ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت120متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 47حادثات میں56متاثرین کے ساتھ دوسرے گوجرانوالا 50 حادثات میں53متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہاواضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل759متاثر ہونے والوں میں سے597مرد اور162خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں110افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور479فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان او170زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر500موٹر سائیکلز85آٹو رکشے57موٹر کاریں 40مسافربس 19ٹرک، اور 69دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -