لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

  

 لاہور(کرائم سیل) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیامزاحمت پر ایک شہری شدیدزخمی۔ذرائع کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقہ نرگس بلاک میں گزشتہ روز 4ڈاکو ذوہیب کے گھر میں داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لوٹنے لگے اتنے میں ذوہیب نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائرنگ کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔شفیق آ با د میں ارشد کے گھر سے تین ڈاکو3لاکھ ،جنو بی چھاؤنی میں سا جد کے گھر سے تین ڈاکو4لاکھ اور رائیو نڈ میں عر فا ن کے گھر سے چار ڈاکو3 لاکھ مالیت کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ما ڈل ٹاؤن میں واقع سٹور سے چار ڈاکو 40ہزارلوٹ لئے گئے جبکہ کوٹ لکھپت میں ہا رون سے ایک لاکھ اور موٹرسائیکل ،ہربنس پو رہ میں اسد سے 60ہزار،اقبال ٹاؤن میں اسامہ سے 50ہزار،کاہنہ میں حمید سے 40ہزار،گلبرگ میں کامران سے 75ہزار،شادمان میں علی سے 26ہزار،مزنگ میں احسن سے 24ہزاراور مغل پو رہ میں ندیم سے 20ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ اسلام پو رہ سے آصف ،سبزہ زار سے ارسلان اور جوہرٹاؤن سے سمیع کی گاڑیاں اور شادباغ سے عتیق ،نولکھا سے عمران،اسلام پو رہ سے فرحان،گلشن راوی سے فیصل،پرانی انارکلی سے فیصل،مسلم ٹاؤن سے سلیمان،مصطفی ٹاؤن سے فرخ،باٹا پور سے شوکت اور ہربنس پو رہ سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید :

علاقائی -