پائلٹس ایسوسی ایشن ’’پالپا‘‘نے غیر مشروط طور پر ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کر دیا

پائلٹس ایسوسی ایشن ’’پالپا‘‘نے غیر مشروط طور پر ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کر ...

  

 اسلام آباد (خصو صی رپورٹ) پالپا نے سات دن بعد غیر مشروط طو پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پا لپا کے صدر عامر ہاشمی کا کہنا ہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی گارنٹی پر ہڑتال ختم کی۔فریقین کی جانب سے الزام تراشیوں اور مذاکرات کی بار بار ناکامی کے بعد پالپااورپی آئی اے تنازع سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پہنچ گیا۔ کمیٹی کے چیئرمین طلحہ محمود نے مسائل حل کرانے کی گارنٹی دی تو پالپا نے سات روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سینیٹر طلحہ محمود نے رولنگ دی کہ معاملات میں عوام کا کوئی قصور نہیں انہیں تنگ نہ کیا جائے۔ سیکریٹری ایوی ایشن دو روز میں فریقین کے معاملات حل کراکے رپورٹ پیش کریں۔ پالپا کے صدر عامر ہاشمی نے ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کی توثیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی تجاویز مان لیں ان کے تحفظات پر غور کیا جائے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس اب جمعے کو ہو گا جس میں معاملات کے حل کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -