پی ٹی آئی کے امیدوار کی سپورٹ نہ کر نے پر ایم پی اے مسعود شفقت ربیرہ کو شوکاز نوٹس

پی ٹی آئی کے امیدوار کی سپورٹ نہ کر نے پر ایم پی اے مسعود شفقت ربیرہ کو شوکاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ،ستگھر ہ (بیورورپورٹ، نا مہ نگار )پی ٹی آئی کے امیدوار کی سپورٹ نہ کر نے پر ایم پی اے چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کو24144گھنٹے کا شوکاز نوٹس۔تحریک انصاف اور عمران خان کا نظریاتی کارکن ہو ں ،شاہ محمود قریشی پارٹی کو نقصان پہنچا رہا ہے جو بھی اس کے آستانہ پر حاضری نہیں دیتا وہ کہتا ہے کہ اس کو پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کا موقف، تفصیلات کے مطابق این اے 144کے انتخابی جلسہ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما شاہ محمود قریشی نے اپنی تقریر کے دوران پی پی 189اوکاڑہ سے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کی جانب سے پارٹی امیدوار اشرف خاں سوھنا کی بجائے آزاد امید وار چوہدری ریاض الحق کی سپورٹ کرنے پر چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا جس پر چیئرمین عمران خان نے 24گھنٹے کا ٹائم دے دیا اگر پارٹی امیدوار محمد اشرف خاں سوھنا کی حمایت نہ کی تو پارٹی رکنیت خارج کردی جائے گی اس پر اپنا موقف دیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کا نظریاتی کارکن ہو ں لیکن شاہ محمود قریشی پارٹی کو نقصان پہنچارہا ہے وہ کہتا ہے کہ جو اس کے آستانہ پر حاضری نہ دے اس کو پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ،ایک نظر یہ پر تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی آج بھی اس پر قائم ہو ں ،عمران خان جو بھی فیصلہ کر یں گے اس کی پابند ی کر وں گا ۔

مزید :

صفحہ اول -