نواز شریف خود سامنے آئیں 11، اکتوبر کو لاہور اور اوکاڑہ میں میدان ماریں گے ، عمران خان

نواز شریف خود سامنے آئیں 11، اکتوبر کو لاہور اور اوکاڑہ میں میدان ماریں گے ، ...

  

 اوکاڑہ(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر میں عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کا الیکشن کمشنر ریاض کیانی ن لیگ کا بندہ ہے۔ پولیس اور الیکشن کا عملہ بھی نواز شریف کا ہے ۔میاں صاحب آپ ایمپائیر کو بھی ساتھ ملا لیں11اکتوبر کو لاہور میں الیکشن جیتیں گے جبکہ اوکاڑہ میں تگڑا مقابلہ کریں گے۔میں اوکاڑہ میں صرف ضمنی الیکشن کے لئے نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی کے لئے شروع کی جانے والی تحریک کی تیاری کے لئے آیا ہوں۔ میاں صاحب خدا کے لئے منافقت چھوڑو،چمچوں ،درباریوں اور سیالکوٹ میں رکھے ہوئے رنگ باز سے مجھے گالیاں نہ پڑوائیں۔ میاں صاحب پاکستان کے کرپٹ ترین آدمی ہیں جنہوں نے منی لانڈرنگ کی اور ٹیکس چوری کیا۔کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ آصف زرداری کو بہتر کہوں گا۔مجھے اب کہنا پڑ رہا ہے کہ آصف زرداری نواز شریف سے بہتر تھا۔ میاں نواز شریف نے چار پانچ بھوکنے والے رکھے ہوئے ہیں جو غلیظ باتیں کرتے ہیں نواز شریف کا بیٹا7سو کروڑکے گھر میں لندن میں رہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شام فٹبال گراؤنڈ اوکاڑہ میں 11اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر محمد اشرف خان سوہنا کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے حافظ آباد میں پی ٹی آئی کا کامیاب جلسہ دیکھ کرڈر گئے ویسے بھی میان صاحب جلدی ڈر جاتے ہیں۔خوف میں انہوں نے کسان پیکیج دیا جسکے14 نکات میں سے9تو پہلے ہی وہ بجٹ میں اعلان کر چکے تھے۔پھر یہ دھوکا دیا کہ کھاد سستی کریں گے اور کہا کہ آدھی رقم وفاق اور آدھی صوبائی حکومتیں دیں گی حالانکہ سندھ ،بلوچستان اور کے پی کے کی حکومتوں کے پاس پیسے نہیں کہ وہ کھادوں کے لئے دے سکیں۔یہ کس طرح کا جھوٹ بولا جا رہا ہے۔اس سے تھوڑی دیر کے لئے تو پاگل بنایا جا سکتا ہے لیکن کوئی بھی ساری عوام کو پاگل نہیں بنا سکتا۔جب میں ایسی باتیں کرتا ہوں تو نواز شریف معصوم شکل بنا لیتا ہے ۔میں صاف کہتا ہوں کہ میاں صاحب پاکستان کے کرپٹ ترین آدمی ہیں منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔ٹیکس چوری کرتے ہیں۔چودھری اعتزاز احسن نے سینٹ میں بیان دیا کہ تین سالوں میں نواز شریف نے چار سو ستر روپے ٹیکس دیا۔میاں صاحب شرم کریں۔عوام پر جی ایس ٹی لگایا جا رہا ہے کبھی کسی نے ڈیزل پر50فیصد جی ایس ٹی لگایا ہے۔عالمی سطح پر تیل کی قیمت70فیصد کم جبکہ پاکستان میں35فیصد کم ہوتی ہے۔یہاں عوام کا پیسہ کھایا جا رہا ہے۔عمران کان نے کہا کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔کبھی سوچا نہیں تھا کہ آصف زرداری کو نواز شریف سے بہتر کہوں گا۔لیکن اب کہتا ہوں کہ زرداری نواز شریف سے بہتر تھا۔اس نے 480ارب کا سرکلر ڈیٹ چھوڑا جبکہ نواز شریف نے اس دیٹ کو615ارب روپے کر دیا۔ جبکہ لوڈ شیڈنگ وہیں کی وہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا قوم کو دو میٹرو روٹس کی ضرورت تھی۔احمد آباد میں میٹرو کا ایک کلو میٹر 3میلین ڈالر،لاہور میں ایک کلومیٹر 11میلین ڈالر جبکہ اسلام آباد میں20میلین ڈالر میں بن رہا ہے اسکو ہی چوری اور ڈاکہ کہتے ہیں۔اسلام آباد میں جو ائیر پورٹ37ارب میں بننا تھا وہ سو ارب تک پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب میں چھٹی دفعہ جبکہ وفاق میں تیسری مرتبہ باری لے رہے ہیں لیکن میاں صاحب آپ اور آپکے خاندان کو ایک ہی تجربہ ہے کہ پیسہ کیسے بنانا ہے۔آپکا بیٹا حسین نواز لندن میں سات سو کروڑ کے گھر میں رہتا ہے۔جبکہ پاکستان میں آدھی آبادی کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے2013کی الیکشن دھاندلی کے خلاف126دن کا دھرنا دیا جو دنیا میں ایک ریکارڈ ہے۔ہم جوڈیشل کمیشن میں گئے۔کمیشن کی تحقیق کچھ اور اور نتیجہ کچھ اور نکلا۔انہوں نے کہا کہ جہاں بچے اورعورتیں بے علاج ہو کر مر رہی ہیں وہاں پر میٹرو بنائی جا رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف دانش سکول بنا رہے ہیں جتنی رقم ان سکولوں پر خرچ کی گئی اتنی رقم سے21ہزار سکولوں کی دیواریں اور باتھ روم بن سکتے تھے۔عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کے پنجاب اور پاکستان کے پنجاب کے کسان کیسے مقابلہ کر سکتے ہیں وہاں ٹیوب ویل پر بجلی فی یونٹ97پیسے جبکہ یہاں ساڑھے دس روپے میں ملتی ہے وہاں تو کھادیں اور زرعی ادویات بھی سستی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کو نیا خیبر پختون خواہ تب نظر آئے جب وہان میٹر بنے سریا لگے اور انکا کاروبار بڑھے ۔عمران خان نے کہا کہ وہ اوکاڑہ میں سرف اشرف سوہنا کے الیکشن کے لئے نہیں آئے بلکہ اس تحریک کی تیاری کے لئے آئے ہیں جو نظام کی تبدیلی کے لئے شروع کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس میں گلو بٹ بھرتی کئے ہوئے ہیں اگر کسی نے پولیس کا نظام دیکھنا ہو تو وہ کے پی کے میں آئے جہاں کسی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج نہیں ہو گی۔وزیر اعظم بھکاریوں کی طرح آئی ایم ایف سے پیسے مانگتا ہے۔ہر پاکستانی ایک لاکھ ایک ہزار کا مقروض ہے۔ابن خلدون نے کہا تھا کہ جو قوم جتنی جدوجہد کرتی ہے اتنا اوپر جاتی ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نیشنل آرگنائیزر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سرکاری لونڈی بن گئی ہے۔ہم 9اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے ضلع تھر پارکر میں ایک ایم پی اے کا بھائی ریٹرنگ آفیسر بن گیا ہے۔ جبکہ عمر کوٹ میں پی ٹی آئی کے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی تک وصول نہیں کئے گئے ۔جسکے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر ہے۔چیف الیکشن کمشنر اس کا جواب دیں۔کہ کیا اس طرح شفاف الیکشن ہوں گے۔اوکاڑہ کسی دور میں پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ تھا مگر اب ہم یہان سیٹ جیتنے نہیں بلکہ ملکی سیاست کا رخ بدلنے آئے ہیں۔جلسہ سے ٹکٹ ہولڈر اشرف سوہنا اور ضلعی آرگنائیزر اظہر محمود چودھری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اقتدار کی نہیں بلکہ تبدیلی کی سیاست کر رہی ہے ،ہم نے ایم این اے ،ایم پی اے کی غلامی کی سیاست نہیں کر نی ، میں جلسہ میں تمام کارکنو ں کے سامنے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود شفقت ربیرہ کو پارٹی امید وار کی سپورٹ نہ کر نے پر شوکاز نوٹس جاری کر تا ہو ں ، جعلی ڈگری والے کے بیٹے کو عوام ووٹ نہیں دے گی ،پاکستان کے الیکشن بھی دو نمبر ہو تے ہیں 2013کے الیکشن میں عوام نے ووٹ بلے کو دیا لیکن تھیلے سے شیر کا ووٹ نکلا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اوکاڑہ میں این اے 144کے انتخابی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

مزید :

صفحہ اول -