لاہور اور اوکاڑہ کے دنگل شیر ہی جیتیں گے، زعیم قادری

لاہور اور اوکاڑہ کے دنگل شیر ہی جیتیں گے، زعیم قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کے ترجمان و ممبر پنجاب اسمبلی سید زعیم حسین قادری نے کہاہے کہ اوکاڑہ میں حاضرین کی مایوس کن تعداد دیکھ کر عمران خان حواس باختہ ہوچکے ہیں ،پی ٹی آئی رہنماؤں نے یقینی شکست سامنے دیکھ کر مسلم لیگ (ن) پر الزام تراشی شروع کردی ۔ سید زعیم حسین قادری نے عمران خان اور دیگر کے بیانا ت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ لاہور اور اوکاڑہ کے دنگل شیر ہی جیتیں گے ،جنونیوں کو علاج کی ضرورت ہے ۔سید زعیم قادری نے کہاکہ عمران خان صاحب زندگی دوسروں کی خامیوں پر نہیں اپنی خوبیوں پر بسر کی جاتی ہے لہٰذادوسروں پر الزام تراشی کی بجائے اپنے کارناموں کا ذکر کرنا سیکھیں۔انہو ں نے کہاکہ 1 1 اکتوبر کو الیکشن ہارنے کے بعد دھاندلی ڈرامہ دوبارہ شروع ہوگا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمات کے بل بوتے پر الیکشن جیتے گی ، پی ٹی آئی ضمنی الیکشن ہارنے کی تیسری ہیٹرک مکمل کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -