این اے 122،پیپلز پارٹی آج گڑھی شاہو میں جلسہ کریگی

این اے 122،پیپلز پارٹی آج گڑھی شاہو میں جلسہ کریگی

  

لاہور( خبر نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی این اے 122کے ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم کے سلسلہ میں آج گڑھی شاہو میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جلسے میں پی پی پی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ،اعتزاز احسن،قمرالزمان کائرہ اور دیگر خطاب کریں گے ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 8اکتوبر کو گڑھی شاہو میں حلقہ این اے 122کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پیپلز پارٹی پنجاب کے زیر اہتمام ایک بہت بڑا انتخابی جلسہ ہو گا جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو، اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ اور شیری رحمان سمیت دیگر خطاب کریں گے۔ این اے 122سے امیدوار بیرسٹر عامر حسن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق کا مکمل پاس کر رہی ہے جبکہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیارہ اکتوبر کو پیسے والوں کو شکست سے دوچار کرینگے۔اس کے ساتھ کل ( جمعہ ) 9اکتوبر کو اوکاڑہ میں پارٹی کا انتخابی جلسہ ہو گا جہاں پر میاں منظور احمد وٹوخطاب کریں گے۔ حلقہ این اے144 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری سجاد الحسن سابق ایم این اے پارٹی کے امیدوارہیں۔

مزید :

صفحہ اول -