الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں پولنگ سٹاف کی اجرت کو حتمی شکل دید ی
لاہور(محمد نواز سنگرا)الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹاف کی اجرت کو حتمی شکل دے د ی ہے۔الیکشن پر ڈیوٹی دینے والے پریزائیڈنگ آفیسر کو 33سو روپے، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسراورپولنگ آفیسر کو 3150روپے اور نائب قاصد کو 1500روپے دیئے جائیں گے۔یہ الاؤنس تین دنوں کا ہو گا جس میں ایکسٹر ڈیوٹی الاؤنس اور فوڈ الاؤنس شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 122کے ضمنی الیکشن کے دوران ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے پولنگ سٹاف کی اجرت کو حتمی شکل دے دی ہے جس پولنگ سٹاف کو تین دنوں کی ادائیگی کی جائے گی جس میں پولنگ ڈے کے علاوہ ایک دن پولنگ سے پہلے جس دن سٹاف ریٹرننگ آفیسر سے سٹیشنری،بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان وصول کرے گا اور ایک دن پولنگ سے بعد جس دن تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشن پر ڈیوٹی دینے والے پرایزائیڈنگ آفیسر کو 1800روپے اضافی ڈیوٹی الاؤنس اور 500روپے کے حساب سے تین دن کا1500روپے کھانے کی مد میں دیئے جائیں گے۔اسسٹنٹ پریزائیڈ نگ آفیسر اور پولنگ آفیسر کو 1650روپے اضافی ڈیوٹی الاؤنس اور 1500روپے کھانے کی مد میں دیئے جائیں گے جبکہ ہیلپر کے طور پر کام کرنے والے نائب قاصد کو تین دنوں کا 500روپے روزانہ کے حساب سے 1500روپے دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ این اے122میں پریزائیڈنگ آفیسر ز کی تعداد284، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر ز 673اور پولنگ آفیسرز کی تعداد673ہے جبکہ پی پی 147میں117پریزائیڈنگ آفیسرز،275اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز اور275پولنگ آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں ۔این اے122میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعدا د 3.لاکھ 47ہزار672ہے جن میں ٹوٹل 284پولنگ سٹیشن اور673پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ90ہزار 328،خواتین ووٹرز کی تعدادایک لاکھ57ہزار434ہے ۔پی پی 147میں کل ووٹر کی تعدادایک لاکھ40ہزار 767ہے جن میں 77ہزار729اور خواتین ووٹرز کی تعداد 63ہزار 38ہے۔