این اے 122کی عوام موروثی سیا ست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیگی، اعجاز چوہدری

این اے 122کی عوام موروثی سیا ست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیگی، اعجاز چوہدری

  

لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ 11اکتو بر کو حلقہ این اے 122کی عوام خاندانی اور مورثی سیا ست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے (ن) لیگ کے دربا ریو ں اور مداریو ں کے بے بنیا د جھو ٹے پراپیگنڈ ہ کے باوجود این اے 122میں تحریک انصاف جیتے گی ،11اکتو بر کے دن ملکی سیاست ایک نیا رُخ اختیا ر کرے گی ، نواز شریف کے حواری شکست کے خوف سے بوکھلا ہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اپنی بازاری زبان کو لگام دیں حلقہ میں ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں جو کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے الیکشن کمیشن فوری نو ٹس لے این اے 122میں جمہوری قوتو ں کی تحریک انصاف کے اُمیدوار کی حمایت کرنے پر (ن) لیگ کے مداریو ں کی ٹیم کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں حلقہ این اے 127کے مختلف یونین کونسلز کے بلدیا تی اُمیدوار ان اور کارکنو ں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے اعجاز احمدچوہدری نے کہا ہے کہ ،زندہ دلانِ لاہور کے عوام کے دل تحریک انصاف کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،تحریک انصاف عوام کے ووٹو ں کی طاقت سے این اے 122میں کرپشن اور کمیشن مافیا کو عبرتناک شکست دے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -