ہائیکورٹ کابوگس بھرتیوں میں ملوث آئی جی آفس کے سپرنٹنڈنٹ کو بازیاب کر کے 12اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کابوگس بھرتیوں میں ملوث آئی جی آفس کے سپرنٹنڈنٹ کو بازیاب کر کے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ پولیس میں بوگس بھرتیوں میں ملوث آئی جی آفس کے سپرنٹنڈنٹ کی بازیابی کے لئے دائردرخواست پر سپرنٹنڈنٹ کو بازیاب کر کے 12اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مسٹرجسٹس محمد انوارالحق کی عدالت میں درخواست گزار محمد نواز کے وکیل رائے آصف محمود کھرل نے موقف اختیارکیا کہ محمد ریاض آئی جی آفس میں سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر کام کر رہا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پولیس کانسٹیبلز کی بوگس بھرتیوں کے الزام میں محمد ریاض کو 30ستمبر کو گھر سے آئی جی آفس بلوایاگیا ، پولیس نے اس روز سے درخواست گزارکے بھائی کوکسی قانونی جواز کے بغیر غائب کر رکھا ہے۔ پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کے حوالے سے یکم اکتوبر کو مقدمہ درج ہوا جس میں محمد ریاض کوبھی نامزد کیاگیا۔ ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ آفس سپرنٹنڈنٹ محمد ریاض پولیس کی تحویل میں نہیں ہے جس پر عدالت نے سماعت 12اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے محمد ریاض کو بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -