یونین کونسل 226سے چیئرمین کے امیدوار کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر نیب سے جواب طلب

یونین کونسل 226سے چیئرمین کے امیدوار کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر نیب سے ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے کوٹ لکھپت کی یونین کونسل 226سے چیئرمین کے تحریک انصاف کے امیدوار کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر نیب سے 13اکتوبر تک جواب طلب کر لیاہے۔مسٹرجسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دور کنی بنچ نے یو سی 226سے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے امیدوار انجم یعقوب مسیح کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے بنچ کو بتایا کہ وہ مسلم لیگ (ن)انہیں انتخابات سے دستبردار کرانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، چند دن قبل درخواست گزار کو اغواء کیا گیا جس مقدمہ کوٹ لکھپت تھانے میں درج ہے، اب مخالفین اسے نیب اور پولیس کے ذریعے دھمکیاں دلوا رہے ہیں جبکہ نیب میں درخواست گزار کے خلاف کوئی بھی درخواست زیر التواء نہیں ہے، انہوں نے استدعا کی کہ نیب اور پولیس کو ہراساں کرنے سے روکاجائے، عدالت نے نیب پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13اکتوبر تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -