چیئرمین پیمراکی تعیناتی کاطریقہ کار ،وفاقی حکومت سے جواب طلب

چیئرمین پیمراکی تعیناتی کاطریقہ کار ،وفاقی حکومت سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمراکی تعیناتی کے طریقہ کار کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ مسٹرجسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی. درخواست گزار آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت چیئرمین پیمرا کی تعیناتی صدر مملکت کا اختیارہے.وزیر اعظم اور وفاقی وزیر اطلاعات قانون کے برعکس اس عہدے پر اپنا من پسند چئیرمین تعینات کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات نے پیمرا چیئرمین کی تعیناتی کے لئے اپنے من پسند افراد کے انٹرویوز مکمل کر لئے ہیں۔حکومت من پسند چیئرمین کی تعیناتی کرکے میڈیا کو اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کرنا چاہتی ہے ،عدالت چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے طریقہ کار کو کالعدم قرار دے جس پر عدالت نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے طریقہ کار کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے 15اکتوبر کوجواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -