جوڈیشل افسروں کی ترقی کا جائزہ لینے کیلئے انتظامی کمیٹی کا اجلاس طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظوراحمد ملک نے ضلعی عدالتوں کے 100سے زائد جوڈیشل افسروں کی ترقی کا جائزہ لینے کے لئے آج 8اکتوبر کو انتظامی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس منظوراحمد ملک کی زیرصدارت لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کا آج جمعرات کے روز اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں سینئرر ترین جج مسٹرجسٹس سردارطارق مسعود ،مسٹر جسٹس اعجازلاحسن ، مسٹرجسٹس سید منصورعلی شاہ ، مسٹرجسٹس محمد خالد محمود خان ،مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار اورمسٹرجسٹس محمد یاورعلی شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں کے 100سے زائد جوڈیشل افسروں کی ترقی کا جائزہ لیا جائے گا، انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں سول ججز سے سینئرسول ججز اورسنیئر سول ججز سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی دینے بارے منظوری دی جائے گی۔