الیکشن ٹربیونل لاہور رشید قمر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

الیکشن ٹربیونل لاہور رشید قمر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورکے الیکشن ٹربیونل رشید قمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔فاضل ٹربیونل نے چارج سنبھالتے ہی حلقہ این اے 118اور 128سمیت زیر التواء تمام انتخابی عذر داریوں پرفریقین کو 15اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ سابق جسٹس کاظم علی ملک کے عہدے کی معیاد ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے رشید قمر کو الیکشن ٹربیونل کا جج مقرر کیا ہے،جنہوں نے باضابطہ طور پراپنے عہدہ سنبھال لیا ہے۔رشید قمر نے زیر التوا انتخابی عذر داریوں کے فریقین کو 15اکتوبر کے لئے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -