ہائیکورٹ کابلال گنج کے رہائشی علاقے میں کمرشل پلازہ کی تعمیر کیخلاف کارروائی کا حکم

ہائیکورٹ کابلال گنج کے رہائشی علاقے میں کمرشل پلازہ کی تعمیر کیخلاف ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بلال گنج کے رہائشی علاقے میں کمرشل پلازہ کی تعمیر کے خلاف ٹاؤن انتظامیہ کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے یہ حکم رفیق بٹ کی درخواست پر جاری کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ رہائشی علاقے میں کمرشل پلازہ تعمیر کیا جارہا ہے جس کی بلڈنگ میں پلاسٹک کے کھلونے اور کیمیکل سے تیار ہونے والی اشیاء بنانے کے لئے فیکٹری بھی لگائی جارہی ہے ،بلڈنگ بغیر نقشہ منظور کرائے رہائشی علاقے میں تعمیر کی جارہی ہے مگر متعلقہ حکام کاروائی نہیں کررہے ،علاوہ ازیں فاضل عدالت کی جانب سے حکم امتناعی کے باوجود رہائشی علاقوں میں کمرشل عمارتیں بنائی جارہی ہیں۔انسانی جانوں اور ماحول کئے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے خلاف قانون بنائی جانیوالی عمارتوں کو سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -