ایف بی آر کی مکہ شوگر ملز کے ڈائریکٹر قدیر بٹ سمیت دیگر ڈائریکٹرز کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے وزارت داخلہ سے باضابطہ درخواست

ایف بی آر کی مکہ شوگر ملز کے ڈائریکٹر قدیر بٹ سمیت دیگر ڈائریکٹرز کے نام ای ...

  

لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے مکہ شوگر ملز کے ڈائریکٹر قدیر بٹ سمیت دیگر ڈائریکٹرز کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے وزارت داخلہ سے باضابطہ درخواست کر دی ۔ ایف بی آر نے مکہ شوگر ملز کے ڈائریکٹرز کے خلاف ایک ارب روپے کے سیلز ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کر رکھا ہے اور ڈائریکٹرز کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں لیکن تمام ملزمان رپوش ہو چکے ہیں ملزمان کے بیرون ملک فرار ہو جانے کے خدشہ کے باعث ایف بی آر نے ڈائریکٹرز کا نام ای سی ایل لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔قدیر بٹ شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئر مین بھی رہ چکے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -