بجلی چوری میں ملوث لیسکو کے 6میٹر ریڈرز معطل

بجلی چوری میں ملوث لیسکو کے 6میٹر ریڈرز معطل

  

لاہور (کامرس رپورٹر) لیسکو انتظامیہ نے بجلی چوری میں ملوث چھ میٹر ریڈرز کو معطل کر دیا ۔ ہائیڈرو یونین کے دباؤ پر بجلی چوری پکڑنے والے سرویلینس ٹیم کے ممبر کو بھی تبدیل کر دیا گیا ۔ سرویلینس ٹیم نے بجلی چوری میں ملوث یونین کے سیکرٹری جنرل اسرار احمد کو بجلی چوری میں ملوث ہونے پر پکڑا تھا ۔ جن چھ میٹر ریڈرز کو معطل کر دیا گیا ان میں کینال روڈ سب ڈویژن کے میٹر ریڈر محمد جاوید اور اسرار احمد ، ملتان روڈ کے میٹر ریڈر حیدر شاہ ، نیاز بیگ سب ڈویژن کے محمد مجاہد ، اقبال ٹاؤن کے میاں نوید اور اعوان ٹاؤن سب ڈویژن کے محمد اعظم شامل ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -