تاجربرادری اورحکومت کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے

تاجربرادری اورحکومت کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کامرس رپورٹر)بنک ٹرانزیکشن ود ہو لڈنگ ٹیکس کے حوالے سے تاجروں کا وفد آج وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے دفتر میں مذاکرات کریگا جبکہ اس مو قع پر خصو صی طور پروفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈاراور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بھی موجود ہونگے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میرکا کہنا ہے کہ تاجر نمائندے مذاکرات سے قبل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں اپنامشاورتی اجلاس کریں گے۔ جس میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے تاجر بھی شریک ہونگے۔ حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں 13؍اکتوبر کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا گھیراؤ کیاجائیگا۔ انہوں نے تاجروں کے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کو 31دسمبر تک موخر کیاجائے۔ تمام سیلزٹیکس کی وصولی مینوفیکچرنگ کی وصولی ٹرن اوور کی بنیاد پر کی جائے۔ ٹرن اوور ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ شرح 0.25فیصد ہو۔ ریٹرن کے ساتھ ویلتھ سٹیٹمنٹ کی لازمی شرط ختم کی جائے۔ ریٹرن فارم میں غیر ضروری معلومات کا حصول ختم کیا جائے اسے سادہ اور آسان بنایاجائے۔ اکاؤنٹ محفوظ رکھنے کی مدت میں 5سال سے کمی کرکے 2سال کی جائے۔ فائلرز پر بینکوں سے نقد رقوم نکلوانے پر عائد 0.3فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیاجائے۔ خیبر پختوانخوا کی ماضی میں دی جانیوالی تمام ٹیکس سہولیات کو 3سال کیلئے بحال کیاجائے۔ ریجنل سطح پر تاجر نمائندوں پر مشتمل ٹیکس ایڈوائزر کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ فائلرز کے سالانہ آڈٹ 7.5فیصد سے کم کرکے 3فیصد کئے جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -