بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا

بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا

  

لاہور (کامرس رپورٹر) بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث شارٹ فال کم ہو گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کادورانیہ مزید کم کر دیا گیا ۔ شارٹ فال کم ہو کر چار ہزار میگا واٹ کی سطح پر آ گیا ہے ۔ شارٹ فال کا تمام بوجھ گھریلو صارفین و کمرشل صارفین کو ہی برداشت کرنا پڑا ۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم میں مرحلہ وار تبدیلی کے باعث ڈیمانڈ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ روز شہروں میں آٹھ سے نو گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 17740 میگا واٹ جبکہ پیداوار 13630 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 4110 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید :

صفحہ آخر -