پنجاب حکومت نے4افسرو ں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

پنجاب حکومت نے4افسرو ں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

  

لاہور(خبر نگارخصوصی)پنجاب حکومت نے4 افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ سیکرٹری محکمہ خزانہ یوسف خان کو تبدیل کر کے ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عرفان الہیٰ کو سیکرٹری خزانہ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر محمد ابراہیم جنید کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن تعینات کر دیا گیا ہے اور سیکرٹری ایس اینڈ آر بورڈ آف ریونیو آفتاب احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -