عوام بے جا تنقیدپر تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن میں مسترد کر دینگے،رانا ثناء اللّٰہ

عوام بے جا تنقیدپر تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن میں مسترد کر دینگے،رانا ثناء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب کے وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عوام بے جا تنقیدپر تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن میں مسترد کر دینگے، 11 اکتوبر کو لاہور کے عوام ہلہ گلہ اورافراتفری پھیلانے والی جماعت کو اپنا مینڈیٹ نہیں دینگے۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد سرور 40 سال قبل لندن جیسے گئے تھے ویسے ہی واپس آئے ہیں کیونکہ جب ہمارے ساتھ تھے تو شریف آدمی تھے لیکن جب وہ جلوس میں ہوتے ہیں تو ان کا موڈ بڑا عجیب ہوتا ہے۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ دوسروں پر بے جا تنقید اور ہر بات پر شور و غوغا کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ۔ اس طرز سیاست نے تحریک انصاف کو ماضی میں بے حد نقصان پہنچایا ہے اور مستقبل میں بھی پہنچائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ خیبر پختونخواہ میں پہلے سے زیادہ کرپشن دیکھ رہے ہیں اور کیا چوری کی گاڑیاں آج بھی خیبر پختونخواہ میں نہیں جا رہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -