مہر اشتیاق کو لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا نیا چیرمین نامزدکر دیا گیا
لاہور ( کامرس رپورٹر)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا 51واں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز ایوان وزیراعلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی مہر اشتیاق کو لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا نیا چیرمین نامزدکر دیا گیا ہے۔ بورڈ آف دائریکٹرز کے ممبران نے سابقہ چیرمین ایل ٹی سی خواجہ احمد حسان کی کاوششوں کو خصوصی طور پر سراہاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے چین اور برادر اسلامی ملک ترکی کے ]پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط کرنے میں بہت عمدہ اور مثالی کردار ادا کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ خواجہ احمد حسان نے ہر مرحلہ پر کمپنی کی کامیابی ، مقاصد کے حصول اور درپیش روکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ذاتی کاوشیں کی اور ہر فورم پر کمپنی کا مقدمہ لڑا۔ اس موقع پر نئے نامزد چیرمین ایل ٹی سی مہر اشتیاق نے اس عز م کا اظہار کیا کے وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کمپنی کی خدمت کریں گے ا ور خواجہ احمد حسان کی قائم کی ہوئی روایات اور معیار کی پاسداری کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں جدت لانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ بورڈ کے ممبران نے مہر اشتیاق کو ایل ٹی سی کا نیا چیرمین بننے پر مبارک باد دی۔ مزید براں اجلاس میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے جانب سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹرنر شپ کے تحت جاری کئے گئے مختلف منصوبہ جات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔