ٹیکسلا کینٹ بورڈنے 104ملین روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے،سی ای او

ٹیکسلا کینٹ بورڈنے 104ملین روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے،سی ای او

  

واہ کینٹ (نمائندہ پاکستان ) ٹیکسلا کینٹ بورڈنے 2014-15میں 104ملین روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے ،کینٹ بورڈ کے علاقوں میں سیوریج سسٹم ،گلیوں کی پختگی ،سکولوں کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی گئی ،عوامی نمائندگی سے مسائل کے حل میں مزید مدد ملے گی ،صحت و صفائی سے متعلقہ امور پر کام کیا گیا ،تجربہ کار ٹیم کے ذریعے ٹیکسلا کینٹ بورڈ کو ایک مثالی ادارہ بنا دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ ذکی حیدر نے اپنی جانب سے نومنتخب ممبران ٹیکسلا کینٹ بورڈ کے اعزاز میں ٖڈریم لینڈ ہوٹل میں دئے گئے خصوصی عشائیے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹیکسلا کینٹ بورڈ کے اوور سیئر نوید اور نومنتخب ممبران ٹیکسلا کینٹ بورڈ سید رضا حسین شاہ اور ملک عاشق اعوان ،ممتاز سماجی شخصیت ممریز خان بھی موجود تھے ذکی حیدر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے لئے ٹیکسلا کینٹ بورڈ کے اقدامات سے مسائل میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور اب نومنتخب عوامی نمائندگان کے سبب دیگر مسائل کے حل میں بھی بھرپور مدد ملے گی ان کے ساتھ مل کر ٹیکسلا کینٹ کے علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ بہت جلد منتخب عوامی نمائندگان اپناکام شروع کردیں گے جن کی باقاعدہ حلف برداری کا انعقاد بھی جلد ہو گا ذکی حیدر نے کہا کہ ہم نے مہیا محدود وسائل میں دیرینہ مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی انہوں نے بتایا کہ سال 2014-15میں ٹیکسلا کینٹ بورڈ نے 104 ملین کے ترقیاتی پراجیکٹس مکمل کئے جن میں ٹیکسلا کینٹ کے مضافاتی علاقوں بالخصوصی دیہی آبادی میں سیوریج ،گلیوں کی پختگی ،سکولوں کی اپ گریڈیشن سمیت 14 کے قریب میگا پراجیکٹس شامل ہیں جبکہ انشاء اللہ آئندہ مالی سال میں 106ملین روپے کے ترقیاتی کا م مکمل کئے جائیں گے دس ملین کی لاگت سے سی بی ڈسپنسری کے نزدیک کمیونٹی ہال کی تعمیر ،تقریبا9.450ملین کی لاگت سے سی بی مارکیٹ کی تعمیر نو ،6.500ملین کی لاگت سے کینٹ بورڈ آفس کی تزئین و مرمت سمیت 25کے قریب میگا پراجیکٹس شامل ہیں اس موقع پر نومنتخب ممبر ٹیکسلا کینٹ بورڈ سید رضاحسین شاہ اور ملک عاشق اعوان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ذکی حیدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ذکی حیدر ایک تجربہ کار اور فرض شناس آفیسر ہیں ہم انشاء اللہ ان کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -