شہری سٹیزن فیڈ بیک سسٹم کو کامیاب بنانے میں کرداراداکریں،ڈی سی اوجہلم

شہری سٹیزن فیڈ بیک سسٹم کو کامیاب بنانے میں کرداراداکریں،ڈی سی اوجہلم

  

جہلم(بیورورپورٹ)ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ شہری سٹیزن فیڈ بیک سسٹم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا درست ردعمل ریکارڈ کرائیں تاکہ ان کو مہیا کی گئی سہولیات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ سٹیزن فیڈ بیک سسٹم وزیر اعلی شہباز شریف کا انقلابی اقدام جس سے محکمہ صحت، پولیس ، مال اور ریسکیو 1122 کے معیار کو بہتر بنایاگیا ہے ، جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت ان محکموں میں مہیا کی گئی سہولیات کے معیار کے بارے اور اہلکاروں کے رویہ کے بارے میں عوامی ردعمل لیا جاتا ہے اور شکایات کی صورت میں فوری کاروائی عمل لائی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سٹیزن فیڈ بیک سسٹم کی شکایات پر کاروائی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی عمران رضا عباسی، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف علی خان ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ڈاکٹر آفاق وزیر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد نے کہاکہ حکومت پنجاب صحت عامہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور مختصر مدت میں صحت عامہ کی سہولیات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سٹیزن فیڈ بیک سسٹم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں عوام کا اہم کردار ہے اور اگر وہ غلط معلومات مہیا کریں گے تو یہ نظام اپنے مقاصد بر وقت حاصل نہیں کر سکے گا لہذا شہریوں کو چاہئے بالکل ٹھیک اور درست اطلاعات دیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع جہلم میں اس نظام کے تحت مئی سے اگست تک مئی 2015سے اگست تک محکمہ صحت، ریونیو اور ریسکیو 1122کے بارے میں عوام کی 82شکایات وصول ہو ئیں اورشکایا ت پر کاروائی کرتے ہوئے ایک پٹواری اور ڈی ایچ کیو جہلم کے جونےئر کلرک کو معطل کیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -