عمران خان نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں،مرزا دلاور بیگ

عمران خان نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں،مرزا دلاور بیگ

  

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما و امیدوار برائے چئیرمین یونین کونسل بھڑتھ مرزا دلاور بیگ نے کہا ہے کہ عمران خان نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ لاہور کے الیکشن میں تحریک انصاف سرخرو ہوگی جبکہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار مخالفین کو کلین بولڈ کرینگے ۔ضلعی آرگنائز عمر ڈار کی قیادت میں انشاء اللہ ضلع سیالکوٹ تحریک انصاف کا گڑھ ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کا غذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں اپنے قائد عمران خان کی آواز کو گلی گلی ، کوچے کوچے، نگر نگر ،ڈگر ڈگر، کریہ کریہ ،کونے کونے اور بستی بستی تک پہنچانے کی خاطر اپنی ایک ایک سانس پوری ایمانداری سے ہمہ وقت وقف کر ر کھی ہے۔علاقہ بھڑتھ کے عوام کیساتھ پیار اور محبت کا خاص رشتہ ہے جسے ہمیشہ قائم رکھیں گے۔علاقہ کے عوام کا اعتماد اورساتھ سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہے انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات اور ڈرائینگ روم کی سیاست کرنے والے سیاست دانوں کا پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں ہے ۔انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب تحریک انصاف اس ملک میں نہ صرف انصاف کا نظام لائے گی بلکہ پاکستان کے پسے ہوئے غریب طبقہ کی آواز کو عملی جامہ پہنائے گی اور ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی وخوشخالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دیگر جماعتوں کے سیاسی زعماء کا پی ٹی آئی میں جوق در جوق شمولیت احتیار کرنا عمران خان کی فتح کی نوید ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -