ایس ای سی پی میں ستمبر میں480 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

ایس ای سی پی میں ستمبر میں480 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ستمبر میں چار سو اسی (480 ) نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ، یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اٹھارہ (۸۱) فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران چار( 4) غیر ملکی کمپنیوں نے کراچی، اسلام آباداور لاہور سے رجسٹریشن حاصل کی۔ستمبرمیں رجسٹریشن حاصل کرنے والی کمپنیوں میں چورانوے (94 ) فی صد پرائیویٹ لمیٹڈ، چار (4) فی صد سنگل ممبرجبکہ باقی دو (2)فیصدپبلک ان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ایسوسی ایشن اور ٹریڈنگ کمپنیاں شامل ہیں۔ستمبر میں سب سے زیادہ کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعدادستاون (57) ہے جبکہ خدمات کے شعبے میں بھی ستاون (57) کمپنیوں نے ہی رجسٹریشن کروائی، اس کے بعد ٹریڈنگ کے شعبے میں اکیاون (51) ، تعمیر ات میں اٹھتیس (38)، سیاحت کے شعبے میں بتیس (32), کمیونیکیشن میں تئیس (23) ، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں اٹھارہ (18) فوڈ اور مشروبات میں سولہ (16)، فیول اور انرجی میں پندرہ (15) ، تعلیم میں چودہ (14 ) ، ٹیلی کاسٹنگ ، انجئینرنگ ، اور صحت ہر ایک میں بارہ (12)، پاورجنریشن میں گیارہ (11 )، ٹیکسٹائل میں دس (10) ، رئیل اسٹیٹ میں آٹھ (8) جبکہ بتیس (32) کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔ اس مہینے پچیس (25) نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ، ان سرمایہ کاروں کا تعلق بلجئیم ، چین ، جرمنی، ہانگ کانگ ، نائیجریا، رئشیا، سیوڈن ، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور یوکرائن سے ہے ۔یہ کمپنیاںآٹو اینڈ الائیڈ، کیمیکل، کھانے اور مشروبات ، تعمیرات، کیبل ، ٹریڈنگ اور ٹرانسپورٹ، ،پاور جنریشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں۔ سب سے زیادہ رجسٹریشن کمپنی رجسٹریشن آفس لاہور میں ہوئی جہاں سے ایک سو ستاون (157) کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ اسلام آباد اورکراچی میں بالترتیب ایک سو اکتالیس (141) اور ایک سو ایک (101) کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -