فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کااپنے سکالر شپ ہولڈرز کیلئے تعمیر ملت فاؤنڈیشن میں تقریب کا انعقاد

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کااپنے سکالر شپ ہولڈرز کیلئے تعمیر ملت فاؤنڈیشن ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایف ایف سی سالانہ پانچ طلبا کو تعمیر ملت انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی جو کہ شفا ہسپتال کا ایک پراجیکٹ ہے،میں تین سالہ ایسوسی ایٹ انجینئرنگ ڈپلومہ کے لئے سپانسر کرتا ہے ۔اس سپانسر شپ میں تین سال تک کے لئے رہائشی اور متعلقہ تعلیمی اخراجات شامل ہیں۔تعمیر ملت فاؤنڈیشن اور ایف ایف سی کے درمیان تعاون ایف ایف سی کے سپانسرڈ تعلیمی پروگرام کی ایک اور مثال ہے۔ ایف ایف سی کے سی ایس آر پروگرام کے زیر نگرانی سالانہ 1500سے زائد طلبا قومی سطح پر اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔سینئر مینیجر کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلیٹی برگیڈئر (ر)منور حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بہتر کل کے لئے اپنے آج میں سرمایہ کاری کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ چیئرمین تعمیر ملت فاؤنڈیشن مسٹر بشارت احمد اور ٹی ایم ایف کے سیکرٹری جنرل بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے طلبا کی اس سکالر شپ پروگرام سے مکمل طور پر مستفید ہونے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -