الہ آباد ‘پولیس مقابلے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

الہ آباد ‘پولیس مقابلے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الہ آباد (نامہ نگار)الہ آباد پولیس مقابلہ میں دوڈاکوہلاک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے اور پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔الہ آباد پولیس کا موقف تفصیل کیمطابق گزشتہ روات چونیاں پولیس ملزمان آصف اور بابر کو برآمدگی کے سلسلہ میں منڈی احمد آباد لے کر گئی اور واپسی پر چونیاں روڈ الہ آباد کے قریب ملزمان کے مسلح ڈاکوؤں نے اپنے ساتھیوں کو چھوڑانے کی کوشش کی اور پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی دونوں ملزمان مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد تھانوں کو مطلوب تھے
ڈاکو ہلاک